پانچ صدیوں کی تاریخ کو اپنے اندر سموئے تاریخی گورنر ہاؤس لاہور کو  سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

52

لاہور، 2 نومبر ( اے پی پی):پانچ صدیوں کی تاریخ کو اپنے اندر سموئے  اور ستر کنال پر محیط گورنر ہاؤس لاہور، شاہراہِ قائدِ اعظم پر واقع  ایک تاریخی اور خوبصورت ترین جگہ ہے جسے حال ہی میں سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

گورنر ہاؤس لاہور کو بنانے میں مغل ،سکھ اور انگریزوں کا کلیدی کردار ہے، گورنر ہاؤس کو مختلف ادوار میں چھ مراحل میں مکمل کیا گیا ۔گورنر ہاؤس کو دیکھنے آنے والے شائقین کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت میں بہت سی چیزیں نئی دیکھنے کو ملی ہیں اور پاکستانیوں  کے لیے لاہور میں  تفریح کی ایک نئی جگہ کا اضافہ خوش آئند ہے ۔