پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں جھوک سرائیکی ثقافتی میلہ کی تقریب کا انعقاد

101

اسلام آباد،28نومبر(اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں جھوک سرائیکی ثقافتی میلہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں جڑواں شہروں میں مقیم سرائیکی دانشور، ادیب ، صحافی، طلبہ اور سرائیکی برادری،سرائیکی ثقافت کی مٹھاس کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمع ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ایوب جمالی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سرائیکی پاکستان کی ایک بڑی زبان ہے جس میں ایک منفرد مٹھاس اور گہرائی شامل ہے۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ سرائیکی ثقافت کا فروغ اتحاد و یکجہتی کا ضامن ہے اور ثقافت کی مقصدیت اور وسعتیں لامحدود ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ آرٹ اور ثقافت کسی بھی ملک کا نمایاں حصہ  ہوتے ہیں جو اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔