لاہور ،31 اکتوبر(اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ۔کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز چار نومبر سے ہوگا۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔