پشین؛ دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، 5 سو مریضوں کا مفت معائنہ

38

پشین،21 نومبر ( اے پی پی ): پشین کے پسماندہ اور غریب علاقے شرنہ جگدہ ، جمال آباد  میں دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس دوران محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے پانچ  سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں  بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے  بھی لگائے گئے۔

اس موقع پر مریضوں نے ماہر ڈاکٹرز کے علاج معالجے کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی کے حسن اقدام کو بے حد سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔