پیر محل ؛ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ و سماجی شخصیات کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور خلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کی بھرپور مذمت

24

پیر محل ،16 نومبر( اے پی پی ): پیرمحل ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور سماجی شخصیات کی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور مذمت کی گئی ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج محفوظ ملک کی ضامن ہے ،پاک فو ج جیسے حساس اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے اندرون ملک یا بیرون ملک خواہ کوئی بھی ہوں یا پاک فوج کو بمبئی حملوں میں مورد الزام ٹھہرانے والے ہوں انکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔