اسلام آباد،30 نومبر(اے پی پی): پاکستان سکواش فیڈریشن، پاکستان ائیر فورس اور سرینا ہوٹلز کے تعاون سے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ 2023ءمصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔بین الاقوامی ایونٹ 30 نومبر سے 04 دسمبر تک جاری رہے گا۔
چیف آف دی ایئر سٹاف چیمپیئن شپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، ہانگ کانگ، مصر اور سپین کے رینکنگ مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں مردوں کے ٹاپ 08 کھلاڑی ابراہیم الکبانی (مصر)، اونگ سائی ہنگ (ملائیشیا)، محمد ناصر (مصر)، نور زمان (پاکستان)، سیف الشیناوی (مصر)، وی منگ ہاک (ملائیشیا)، خالد لبیب (مصر)، محمد عاصم خان (پاکستان) نے بغیر مقابلہ اگلے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔
جبکہ خواتین مقابلوں میں ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں کو بائے چن ییون (ملائیشیا)، نادین الہمامی (مصر)، انعم مصطفی عزیز (پاک)، نور رامی (مصر)، آمنہ ال ریہانی (مصر)، ملک سمیر (مصر)، وونگ پو یوئی کرسٹی (ہانگانگ) اور نور خفگی (مصر) نے بغیر مقابلہ اگلے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔