چینی سفیر جیانگ زیڈونگ  کی  وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور وزیر توانائی و بجلی محمد علی سے ملاقات

57

اسلام آباد ،23 (اے پی پی ):چینی سفیر جیانگ زیڈونگ اسلام آباد میں  وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور وزیر توانائی و بجلی محمد علی سے ملاقات  اور دو طرفہ تجارتی تعاون پر بات چیت ہوئی ۔

وزیر تجارت نے اس موقع پر  کہا  کہ بی آر آئی فورم سے پاک چین تعلقات کو نئی سمت ملے گی۔چینی نجی سیکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔انھوں نے کہا کہصدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر دونوں ممالک کے کردار پرمتفق ہیں ۔

وزیر تجارت نے اس موقع پر کہا کہچین میں 25 پاکستانی صنعتوں کی مصنوعات کا روڈ شو  منعقد کیا جائے گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سپیشل اکنامک زونز کے اوپر کام کیا جائے گا۔چینی سفیر نے کہاکہپاک چین راہداری میں وزارت تجارت اور صنعت کا اہم کردار ہے۔