ڈیرہ غازیخان؛بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،678ملزمان  گرفتار

5

ڈیرہ غازیخان،07 نومبر (اے پی پی):  ڈیرہ غازیخان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،678ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ،میپکو اور ضلعی پولیس کی ٹیموں نے7ستمبر سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران اب تک ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مختلف نوعیت کی کارروائیاں کیں،اس دوران مجموعی طور پرڈیرہ غازیخان سٹی،صدر،تونسہ اور کوٹ چھٹہ سرکلز کے18 مختلف تھانوں میں 1680ملزمان کے خلاف1379مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔جن میں سے 678ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے اور 98ملزمان کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں جبکہ490ملزمان کیخلاف تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ منظم حکمت عملی کے تحت ان قومی مجرموں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور ساتھ ہی مقدمات کی پیروی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔