ڈیرہ غازی خان؛موثر ٹیچنگ ٹیکنیکس سے دیرپا لرننگ عمل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک

20

ڈیرہ غازی خان،07 نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ موثر ٹیچنگ ٹیکنیکس سے دیرپا لرننگ عمل کو یقینی بنایا جا سکتا ہےاور معیاری وجدید علوم سے ہم اپنے تعلیمی معاملات میں بہتری لاسکتے ہیں،اس حوالے سے اساتذہ دوستانہ ماحول میں علم طلباء کو منتقل کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیر عادل کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تدریسی امور اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

ا ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے انڈیکیٹرز پر عملدرآمد سمیت تدریسی عمل کا موقع پر معائنہ کرتے ہوئے طلباء کو جدید سائنٹیفک ٹیکنیکس کے مطابق تعلیم دینے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کی کلاسز،واش رومز،پلے گراونڈز،لیبزسمیت صفائی و ستھرائی میں بہتری کی ہدایات بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اچھی پرفارمنس والے طلباء کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائے اور سخت مقابلہ کے دور میں طلباء محنت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں زیرِ تعلیم طالبعلموں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمداسد چاندیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔