ڈیرہ غازی خان ،16 نومبر(اے پی پی): پولیس نے کارروائی کے دوران 5500لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور چیکنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ گدائی نصر اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا جبکہ 5500 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ گدائی نصراللہ نے کہا ہے کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔