ڈیرہ غازی خان، 02 نومبر(اے پی پی): ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو سرسبز و شاداب بنانے کےلئے اقدامات شروع کردئیے گئے،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی زیر نگرانی پودوں کی نرسریاں قائم کردی گئیں۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کریم بخش نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے پارکس اورگرین بیلٹس کا معائنہ کیا۔انہوں نے کیا کہ موسم بہار کی شجرکاری کےلئے شہر کے مختلف مقامات پر پی ایچ اے نے اپنی نرسریاں تیار کرلی ہیں اورکمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھی نرسریاں تیار کی جارہی ہیں تاکہ ڈویژن کو سر سبز و شاداب بنایا جاسکے۔انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا ضرور لگاکر اس کی دیکھ بھال کریں کیونکہ درخت انسانی صحت کےلئے بہت ضروری ہیں۔