چنیوٹ۔ 16 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس خدمت مرکز کااچانک دورہ کیا کیا ۔ اس موقع پرڈی پی او نے خدمت میں مختلف سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے خدمت مرکز میں رینوویشن ورک کا جائزہ لیا۔ہدایات دیں پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کوبہترین ماحول میں پولیس سروسزکی آسان فراہمی کوہرصورت یقینی بنایا جائے۔