ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کیجانب سے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

24

مانسہرہ،21نومبر(اے پی پی): ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزاز میں  منعقدہ تقریب میں محکمہ میں خدمات سرانجام دے کر عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

 ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ آپ نے عزت و احترام کیساتھ اپنی سروس کا دورانیہ مکمل کیا اور یہ بہت بڑی بات ہے کہ کوئی بھی شخص عزت و اکرام کیساتھ اپنا دورانیہ مکمل کرکے ملازمت سے ریٹائرڈ ہو۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی نوکری ویسے بھی بہت  مشکل  ہوتی ہے، اسلئے اب اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکی صحت اور زندگی میں برکت ڈالے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اکثر گھر بیٹھ جاتے ہیں لیکن آپ صحت مندانہ طور پر زندگی اختیار کریں، اسکے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں مختلف کیسز میں اپنے طور پر پولیس کی مدد کریں اور محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔

تقریب کے آخر میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی عزت افزائی کیلئے انکو تحائف بھی پیش کیے گئے۔