ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کا پولیس تحفظ سنٹر و خدمت مرکز کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

84

ڈیرہ غازی خان، 02 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین نے اچانک پولیس تحفظ سنٹر و خدمت مرکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور محکمہ میں فرائص میں غفلت برتنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خدمت مرکز میں سائلین کو بغیر کسی مشکل کے تمام سروسز فراہم کی جائیں کیونکہ کم سے کم وقت میں سروس ڈیلیوری ہمارا مقصد ہے۔ڈی پی او نے سنٹر میں موجود سائلین سے  ملاقاتیں کیں اور خدمت مرکز میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اے ایس پی رحمت اللہ بھی ڈی پی او ڈی جی خان کے ہمراہ تھے۔

بعد ازاں ڈی پی او نے ٹریفک پولیس آفس کا بھی دورہ کیا اور مختلف برانچز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز خان چنگوانی نے بریفنگ دی۔ڈی پی او نے کہا کہ شہر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور  لائسنس کے اجراء کے عمل کو مکمل شفاف بنایا جائے۔