کراچی ،15 نومبر( اے پی پی ): 12 ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھرو بال چیمپئن شپ2023 ءجاری ہے ۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن و پاکستان سپورٹس بورڈ زیر اہتمام مقابلے 14 سے 18 نومبر تک جاری رہیں گے۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مقبول آرائیں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چھٹی سے آٹھویں کلاس (بوائز کیٹیگری) میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا ۔
اب تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں فرسٹ سٹیپ سکول نے سٹی سکول ڈی کے کیمپس کو 2-0 سیٹس سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، سٹی سکول ڈی کے نے دوسری جبکہ اکیڈمی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
چھٹی سے آٹھویں کلاس (گرلز کیٹیگری) میں 7 ٹیمیں باہم مقابل ہیں ،پہلے مرحلے میں حبیب گرلز سکول پہلے نمبر پرآئی ،سٹی سکول نے دوسری پوزیشن جبکہ اکیڈمی سکول نے تیسرا نمبر حاصل کیا ۔
او اینڈ اے لیول کے بوائز کی کیٹیگری میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا ، پہلے سیمی فائنل میں ایڈن کالج نے الصبور ٹرسٹ اسکول کو 2-1 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں ایم ایس بی شریف آباد کراچی پبلک سکول کو0-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن میں پہلی بار آن لائن کیمرہ اور تھرو بال کے اصول و ضوابط کا جائزہ لینے کا نظام شروع ہوا۔