کلڈنہ چوک مری میں سٹیٹ آف دی آرٹ مسجد کا سنگ بنیاد

10

مری ، 03 نومبر(اے پی پی):کلڈنہ چوک مری میں سٹیٹ اف دی آرٹ مسجد کا سنگ بنیاد اسٹیشن کمانڈر مری ذاکر اللہ خان اور کینٹ ایگزیکٹو آفیسر نے رکھ دیا ۔

کنٹرولمنٹ بورڈ مری اور اسٹیشن کمانڈر مری کی کاوشوں سے گلڈنہ چوک میں سٹیٹ آف دی آرٹ مسجد کی تعمیر کے کام کا افتتاح اسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر ذاکر اللہ خان اور کینٹ ایگزیکٹو آفیسر نے علمائے کرام ،  ہوٹل ایسوسییشن مری،  سٹیزن فورم اور دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کرمسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

مسجد کی تعمیر کے لیے اسٹیشن ہیڈ کوارٹر کی جانب سے دو کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے اس مسجد میں تمام جدید سہولیات مقامی لوگوں  اور سیاحوں کو میسر ہوں گی۔خواتین نمازیوں اور مرد نمازیوں کے لیے نماز کا علیحدہ علیحدہ انتظام ہوگا۔

اہلیان مری اور علمائے کرام نے اسٹیشن کمانڈر مری کی دین کے ساتھ محبت اور لگن کو بے حد سراہا جن کی کاوشوں سے مری کے سیاحتی مقام کلڈنہ چوک میں جدید ترین مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس  کی تعمیر کے لیے دو کروڑ روپے کے فنڈ رکھے گئے ۔

اسٹیشن کمانڈر مری برگیڈیر ذاکر اللہ خان نے بتایا کہ جدید ترین مسجد کی تعمیر دو ماہ میں مکمل کر لی جائے گی تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔