کمشنر ساہیوال  نےنئے کمشنر آفس کی تعمیر کے دوسرے فیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

58

ساہیوال ،16 نومبر(اے پی پی  ): کمشنر  شعیب اقبال سید نے نئے کمشنر آفس کی تعمیر کے دوسرے فیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، جس پر لاگت کا کل تخمینہ 10کروڑ87لاکھ روپے ہے

سنگ بنیاد رکھنے کی خصوصی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ایکسین بلڈنگ فتح محمد وٹو اور کمشنر آفس کے دوسرے افسران بھی موجود تھے۔

 واضح رہے کہ کمشنر آفس ضلع کونسل ریسٹ ہاؤس کی پرانی بلڈنگ میں قائم تھا جس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے جبکہ دوسرے فیز میں زیر تعمیر2منزلہ بلڈنگ میں کمشنر  اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کے دفاتر کے ساتھ ساتھ میٹنگ روم اور متعلقہ عملے کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے کمشنر آفس کا ایک بلاک مکمل کیا جا چکا ہے جس میں عارضی طور پر کمشنر /ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کے دفاتر کو منتقل کیا گیا ہے۔ایکسین بلڈنگ نے بتایا کہ کمشنر آفس کی تعمیر اسی مالی سال میں مکمل کر لی جائے گی۔