کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

11

ڈیرہ غازی خان، 16 نومبر(اے پی پی):  کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈا پر فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن نے ایجنڈا پر بریفنگ دی۔بورڈ آف گورنرز نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بورڈ کی زیر نگرانی سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے،تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز میں کیش ایوارڈز سمیت دیگر معاملات کی توثیق کی گئی۔کمشنر وچیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی مشاورت سے تعلیمی بورڈ کے معاملات مزید بہتر کئے جائیں گے اور امتحانی نظام کو شفاف بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی حدود میں طلباء و طالبات کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں گے۔اجلاس میں بورڈ ملازمین کے خلاف انکوائریز کی بھی سماعت کی گئی۔