کوئٹہ، 2 نومبر (اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر آئی جی آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اس دوران پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سلامی پیش کی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداءیادگارپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس شہداءکے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انکے ساتھ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ بھی موجودتھے۔