گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اوکاڑہ میں زیور تعلیم ، باہمت بزرگ  اور ہمقدم پروگرام کے حوالے سے افتتاحی تقریب

67

اوکاڑہ۔ 16 نومبر (اے پی پی):گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اوکاڑہ میں زیور تعلیم پروگرام، باہمت بزرگ پروگرام اور ہمقدم پروگرام کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔جس کی صدارت میڈم جہاں آراء وٹو(وائس چیئرمین) پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے کی، ڈائریکٹر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ملیحہ بتول بھی ہمراہ تھی۔اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفیٰ جٹ اورڈی ،ای او سیکنڈری ایجوکیشن اوکاڑہ چوہدری اندریاس بھٹی نے اس پروگرام کو ترتیب دیا۔باہمت بزرگ پروگرام اور ہمقدم پروگرام کے حوالے سے بینک آف پنجاب، حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اومنی اور بینک الفلاح نے اس پروگرام کے تحت 200 مرد خواتین کو مالی وظائف کی سہولیات فراہم کیں۔ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری رانا عابد حسین نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اوکاڑہ میڈم انیلہ جمیل نے پروگرام کے انتظامات کیے۔