یوم اقبال پر شاعر مشرق کو پاک فضائیہ کا خراج عقیدت

14

اسلام آباد، 09 نومبر (اے پی پی):پاک فضائیہ نے علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اس حوالے  سے  ایک  دستاویزی فلم جاری کی  گئی ہے ۔ دستاویزی فلم میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

 ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جمعرات کو   جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے، تخلیق ارض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ۔ نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرأت رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبۂ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے، وہ فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے جو فضاؤں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔