نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کوپ 28 اجلاس  میں شرکت کیلئے دوبئی ایکسپو سٹی پہنچ گئے

60

دبئی،1دسمبر  (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ  کی28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کےاعلی ٰسطحی اجلاس میں شرکت کے لیے دوبئی ایکسپو سٹی پہنچ گئے، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس نے  دوبئی ایکسپو سٹی آمد پر وزیر اعظم  کا استقبال کیا۔