آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے بے گھر بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم نجی فلاحی ادارے کے عہدیداران کی ملاقات

96

لاہور، 07 دسمبر ( اے پی پی ): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے بے گھر بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم نجی فلاحی ادارے کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں  بے گھر، یتیم اور لاوارث بچوں کی سرپرستی کیلئے تحفظ منزل  کے قیام بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب پولیس اور نجی فلاحی ادارے کے اشتراک سے لاہور میں تحفظ منزل کا قیام عمل میں لائے جانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس تحفظ منزل میں مختلف سماجی مسائل کی شکار خواتین کو رضاعی ماؤں کے طور پر نوکری دی جائے گی،والنٹیرز رضاعی مائیں یتیم اور بے سہارا بچوں کو مامتا کی محبت اور گھر کا ماحول فراہم کریں گی،مختلف اداروں کے تعاون سے بے سہارا بچوں کی تعلیم، خوراک اور تربیت کیلئے سہولیات کا انتظام کیا جائے گا۔

ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا،  ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ایس ایس پی صاحبزادہ بلال عمر اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران نے شرکت کی ۔