ایل ڈی اے کاغیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن جاری

35

لاہور، 6 دسمبر(اے پی پی): کمشنر لاہور و ڈ ی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈ ی اے ٹیموں کی غیرقانونی لینڈ سب ڈویژنز/رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 7 غیرقانونی رہائشی سکیموں/لینڈ سب ڈویژن کے خلاف کارروائی کی۔

 ایل ڈی اے نے صوئے اصل رائیونڈ روڈ پر واقع غیر قانونی رہائشی سکیموں رائل سمارٹ سٹی اور ایگل ہومز کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے نے رائیونڈ روڈ پر البیک سکیم کے خلاف بھی آپریشن کیا۔ اس کے علاوہ ایل ڈی اے ٹیموں نے جیا بگا روڈ پر قائم وائیٹل آرچرڈ سکیم کے خلاف بھی آپریشن کیا جبکہ کالج روڈ کے قریب رانا پارک اور ظہیر ولاز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کرکے غیر قانونی سکیموں کا سیوریج سسٹم، باونڈری والز، دفاتر اور سڑکیں مسمار کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے بغیر منظوری ڈریم ہاوسنگ سکیم ایکسٹینشن کا دفتر بھی سیل کر دیا۔

یہ آپریشن شعبہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز ایل ڈی اے کی جانب سے کیا گیا جس میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے حصہ لیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہر بھر میں غیرقانونی رہائشی سکیموں /لینڈ سب ڈویژنز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔