بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متزلزل نہیں ، مضبوط تر ہو گی، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سپیکر قانون ساز اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

21

مظفر آباد،14دسمبر  (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی متزلزل نہیں ہو گی بلکہ اور مضبوط ہو گی،پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے  آزاد  کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور  قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو   قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چیمبر میں  ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد  کشمیر نے وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ    کو آزاد  کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم آزاد  کشمیر اور سپیکر قانون ساز اسمبلی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ    کا شکریہ ادا کیا۔