جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت

76

کراچی،5 دسمبر( اے پی پی ) : پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر جہاز کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد نیول ایئر بیس پی این ایس مہران میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ انتہائی اہم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نئے پٹرول ایئر کرافٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگ اور امن کے دوران سمندری نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کے مزید جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے اے ٹی آر پٹرول ایئر کرافٹ اینٹی سب میرین، اینٹی سرفیس اور دیگر میری ٹائم وار فیئر مشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھے گا۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔