جسٹس سردار طارق مسعود نے پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

8

اسلام آباد، 16 دسمبر ( اے پی پی): جسٹس سردار طارق مسعود نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ان سے حلف لیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بیرون ملک قیام کے دوران جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر کام کریں گے۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل پاکستان، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

محترمہ جزیلہ اسلم، رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے تقریب حلف برداری کی کارروائی چلائی۔اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔