اسلام آباد، 05 دسمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے پریکٹس سیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 دسمبر کو نیدرلینڈ کے خلاف دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔