داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد،وفاقی وزیر مذہبی امورنے پرتپاک استقبال کیا

40

اسلام آباد،4دسمبر (اے پی پی): داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 وزات مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ اور بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفصل سیف الدین دو روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچے۔

یاد رہے کہ صدر پاکستان عارف علوی (کل)منگل کے روز ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ڈاکٹر سیدنا مفصل سیف الدین کو نشان پاکستان عطاءفرمائیں گے۔