سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کیتھڈرل چرچ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب  

14

پشاور، 25دسمبر(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کیتھڈرل چرچ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی سی پی او سید اشفاق انور اور چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی نگرانی میں تقریب میں کرسمس برادری کے لوگوں کو ڈی ایل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کردیئے گئے جبکہ بچوں کیلئے خصوصی سٹالز لگائے گئے تھے جہاں پر کوئز مقابلوں میں بچوں کو صحیح جوابات دینے پر سی سی پی او سید اشفاق انور اور چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے بچوں کو گفٹ بیگز، کھلونے اور کہانیوں پر مشتمل کتابیں دیں اسی طرح اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لوگوں کو سوالات کے صحیح جوابات دینے پر ہیلمٹ اور ٹریفک آگاہی سے متعلق آگاہی پمفلٹس دیئے۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے مختلف ڈیپارٹمنٹس، علاقوں اور مقامات میں شہریوں اور ملازمین کو سہولت اور ریلیف دینے کیلئے ڈی ایل وین کے ذریعے لرنر جاری کئے جاتے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔