سکھر،25دسمبر(اے پی پی): کرسمس کے موقع پر ملک بھر کی طرح سکھر اور اسکے گردونواح میں بھی مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس نہایت عقیدت و احترام اورجوش و جذبے کیساتھ منارہی ہے، سکھر کے گرجا گھروں میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقاریب سینٹ سیوئیر چرچ اور سینٹ میری چرچ میں منعقد ہوئیں۔تقریبات میں مسیحی برادری کے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گرجا گھروں میں خصوصی عبادت کیساتھ ساتھ مسیحی برادری نے اپنے مذہبی گیت بھی گائے۔ تقاریب کے دوران مسیحی برادری نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
تقریبات کے اختتام پر مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات تھے۔ دوسری جانب کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں سمیت مسیحی برادری نے اپنے گھروں پر بھی کرسمس ٹری سجایا گیا۔