چترال، 18 دسمبر (اے پی پی):اس سال سیلاب نے جہاں آبادی کو نقصان پہنچایا وہاں سیاحتی مقامات کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔ وادی تھل کے سیاحتی مقام پر اکثر دریا کے کنارے آباد مکان اب دریا کے بیچ میں آگئے ہیں اور ان مکانوں کے دونوں جانب اب پانی بہنے لگا ہے۔
ہمارے نمائندے گل حماد فاروقی سے مزید معلومات لیتے ہیں جوایک ایسے گھر کے سامنے کھڑے ہیں جو پہلے سڑک کے کنارے تھا مگر اب دو دریاؤں کے بیچ میں تباہی کا منظر پیش کرتا ہے جہاں جانے کے لئے اب راستہ بھی نہیں بچا۔











