صحت سہولت او پی ڈی پروگرام بلوچستان میں شروع کر دیا گیا ہے، ندیم جان

63

اسلام آباد ،11 دسمبر  (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ صحت سہولت او پی ڈی پروگرام کا پہلا ٹاسک بلوچستان میں شروع کر دیا گیا ہے،اس پروگرام کے ذریعے اب ہسپتالوں میں او پی ڈی میں بھی مریضوں کا علاج  ہونے لگا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر  کو یہاں صحت سہولت کارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کے لئے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں کہ صحت سہولت پروگرام کو بند کیا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے، آج کے پروگرام کا انعقاد اس بات کی تردید کرتا ہے اور کہاصحت سہولت پروگرام کو مزید پروان دے رہے ہیں۔