صوبائی وزیر بلال افضل کی زیر صدارت اجلاس ،طالب علموں کو الیکٹراک موٹر سائیکلز کی فراہمی کے لئے مختلف تجاویز پر غور

17

 

لاہور،11دسمبر ( اے پی پی ) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل و چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ افتخار علی سہو کی زیر صدارت پی اینڈ ڈی بورڈ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔کمیٹی نے اجلاس میں پنجاب کے طالب علموں کو الیکٹراک موٹر سائیکلز کی فراہمی کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ جاوید احمد قاضی کی جانب سے الیکٹراک بائیکز کے مختلف مینفکچررز،قیمتوں اور مارکیٹ تجزیہ پر مبنی تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے درخواست کنندہ کے لئے مجوزہ مدراجات و شرائط،کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی اور پی آئی ٹی بی کی جانب سے ان لائن درخواستوں کی وصولی کے بارے میں بتایا ۔

صوبائی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ بلال افضل نے کمیٹی کو ایک ریشنل ماڈل بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی قابل عمل تجاویز پر مبنی رپورٹ پنجاب کابینہ کے لئے تیار کرئے گی۔ الیکٹراک بائیکز کی فراہمی پر خرچ کی جانے والی رقم اور رعایت دینے کی شرح کا تعین وزیر اعلی پنجاب اور کابینہ کے اراکین کریں گے۔