صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اجلاس، مائنز ورکرز کی فلاحی سکیموں بارے جائزہ لیا گیا

42

لاہور،21 دسمبر(اے پی پی): صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مائنز ورکرز کی فلاحی سکیموں بارے جائزہ لیا گیا ۔

صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کان ورکرز کو ایک منفرد شناختی نمبر جاری/ تفویض کیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے مستقبل میں کان کے مزدوروں کو آسانی سے ٹریک کیا جا سکتا ہے۔  صوبائی وزیر نے کان کنوں کے لیے اس منفرد اقدام کو سراہا اور ہدایت دی کہ کان کن کی فیملی کی تفصیلات (ایف آر سی )کے طرز پر بھی جمع کی جائے۔  انھوں نے ہدایت دی کہ ایم ایل ڈبلیو سی میں بلاتاخیر ٹینڈرنگ اور ای آکشن کو یقینی بنایا جائے  اور اس کے علاؤہ  کان ورکرز اور ان کے اہل خانہ کی زیر التواء ویلفیئر گرانٹس (280 کیسز) کا معاملہ جلد حل کیا جائے ۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ مائنز ورکرز کے لیے معذوری گرانٹ کی شرح معذوری بہت کم ہے۔ ان نرخوں پر فوری طور پر نظر ثانی کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے نئے نظریے اور کلاسیکی نقطہ نظر کو متعارف کروانا ہو گا۔