مارگلہ ہلز کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی مسحور کن ہے جو کہ دلوں کو چھو لیتی ہے

348

اسلام آباد، 06دسمبر ( اے پی پی ):وفاقی دارلحکومت اسلام آباد دنیا بھر میں خوبصورتی میں بڑا مقام رکھنے والے دس ممالک  کے دارالحکومتوں میں دوسرے  نمبر پر ہے۔

مارگلہ ہلز کے دلکش مناظر اور قدرتی حسن دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاحوں اور ملک بھر سے سیرو تفریح کی غرض سے آنے والے شہریوں کے دلوں کو چھو لیتے ہیں۔مارگلہ ہلز کے نظارے اور خوبصورتی دیکھنے والوں کے لیے مسحور کن تاثر رکھتی ہے۔

وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اسلام آباد کی  خوبصورتی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا  ہے اور دارلحکومت  کی گرین آوٹ لک کے لئیے کلین اینڈ گرین اسلام آباد سلوگن کے تحت پلانٹیشن ڈرائیو اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

کلین اینڈ گرین اسلام آباد وژن کے تحت وفاقی دارلحکومت میں اہم شاہراہوں اور ایونیوز، ڈپلومیٹک انکلیو، مارگلہ روڈ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک، سری نگر ہائی وے پر گرین بیلٹس کا قیام ، لینڈ سکیپینگ، رنگ برنگے پھولوں کی کیاریاں اور سڑک کنارے گرین ایریاز کی  خصوصی سجاوٹ پر بہت محنت کی گئی ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق سی ڈی اے کی جانب  سے مختلف انواع و اقسام کے 4 ملین پودے ہائی ویز، انٹرسیکشنز ،گرین بیلٹس اور پارکوں میں لگائے گئے ہیں ۔اسلام آباد کے گرین کور کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئیے میاوکی  فارسٹ بھی اگائے گئیے ہیں