اسلام آباد ، 26دسمبر (اے پی پی): محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آج بروز منگل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
کل بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں، شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان جبکہ خطۂ پوٹھوہار اورکشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردو اور لہہ میں منفی10، کالام اور گوپس منفی 05، ہنزہ منفی04،گلگت اور سری نگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔