مستحقین اورضرورتمندوں کو بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے امداد آسانی اور شفافیت سے میسر ہوگی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

225

 

لاہور، 30دسمبر(اے پی پی): محکمہ بیت المال نے وظائف اور امدادی رقوم کیلئے بیت المال پورٹل/ایپ کا آغاز کردیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باقاعدہ پورٹل کا افتتاح کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مستحقین اورضرورت مندوں کو بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے امداد آسانی سے میسر ہوگی۔ بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی میں شفافیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بیت المال پورٹل/ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اور پیپر لیس ورکنگ ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ امداد اورسکالر شپ کیلئے بیت المال پورٹل/ایپ کے ذریعے درخواست دی جاسکے گی۔ تعلیمی وظائف، میرج گرانٹ کیلئے اپلائی کیا جاسکے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ خصوصی افراد اورضرورت مند بھی بیت المال پورٹل/ ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے اس کے علاوہ طبی علاج معالجے کیلئے بھی بیت المال پورٹل /ایپ سے اپلائی کیا جاسکے گا۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کیلئے بیت المال سے امداد کا نظام بھی آن لائن کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پنجاب بیت المال پورٹل/ایپ کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ درخواست دہندہ کے اپلائی کرنے پر متعلقہ ضلع سے تصدیق کے بعد کمیٹی کارروائی کرے گی۔ دستیاب فنڈز کی تقسیم کے مطابق درخواست دہندہ کو یو بی ایل اومنی کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

 نگران صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وبیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال،قانون، اطلاعات،،چیئرمین پی آئی ٹی بی، امین بیت المال پنجاب،ڈی جی پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔