نادرا کی’پاک آئی ڈی’ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اب پاکستانی شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

391

اسلام آباد ، 05دسمبر(اے پی پی): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے’پاک آئی ڈی’ کےنام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے اب پاکستانی شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

نادرا پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدید دور کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔نادرا پاکستان کی جانب سے شناختی کارڈ، ب فارم، ایف آر سی، وراثت کا سرٹیفیکیٹ، مختار نامہ اور دیگر کاغذات کے اجرا کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والے دیگر اداروں کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

نادرا کی ڈیٹا بیس اور ڈیٹا سینٹر پاکستان کے مختلف اداروں کے کمپیوٹر نظام کے ساتھ منسلک ہے جیسا کہ ایف بی آر وغیرہ جس کی بدولت بہت تیزی سے کسی بھی شہری کی شناخت کو ممکن بنایا جاتا ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے، شہری اب اپنی شناختی دستاویزات بشمول CNIC، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے نادرا دفاتر کا دورہ کیے بغیر درخواست دے سکتے ہیں، لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے اوقات سے گریز کریں گے،اس ایپلیکشن کی مدد سے پاکستان میں موجود پاکستانی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری دونوں مستفید ہو سکتے ہیں،کوئی بھی شخص اپنے شناختی کارڈ کے فوری حصول کے لیے فارم کو فل کر کے اور برقی نظام کے تحت فیس جمع کروا کر شناختی کارڈ گھر پر منگوا سکتا ہے۔۔

سکسیشن سرٹیفیکیٹ (Succession Certificate)کے اجرا کے لیے نادرا پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اجرا کیا ہے نادرا کی معلومات کے مطابق اب سیکسیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے دفاتر بھی کر سکتے ہیں، اس سے قبل صرف عدالت سے جاری کیا جاتا تھا۔

نادرا کی جانب سے ایک اور اہم سہولت مختار نامہ کا اجرا ہے۔ نادرا کی معلومات کے مطابق اب نادرا پاکستان ڈیجیٹل مختار نامہ بھی جاری کرنے کے قابل ہے۔مختار نامہ ایک ایسی تحریر ہوتی ہے جس میں کوئی شخص اپنے اختیارات کو کسی دوسرے شخص کے نام کرتا ہے۔

جدید دور کے اعتبار سے نادرا پاکستان کی ایپلیکشن پاکستانی عوام کی سہولت کے لیے نادرا کی جانب سے ایک بہتریں قدم ہے۔جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایپلیکشن استعمال کرنے کے لیے نادرا کی ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اور مبائل پر پلے سٹور یا ایپل سٹور پر سے ڈاؤن لوڈ کر کے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔