نگران صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت  اجلاس،فیلڈ آفیسرز کی انسپکشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا

76

لاہور، 07 دسمبر( اے پی پی ):نگران صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیلڈ آفیسرز کی انسپکشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

چیف انسپکٹر مائنز نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے انسپکشن چیک کرتے ہیں ،ہر انسپکٹر کے ذمہ ایک ماہ میں 14 انسپکشنز ہوتی ہیں ۔تمام مائنز کو جیو ٹیگ کیا جا چکا ہے ۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ انسپکشن کے تمام پرفارموں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے ۔

نگران صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنز اونرز کو جلد رجسٹرڈ کرنا ہوگا،ڈیپارٹمنٹ اپنا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو شئیر کریں تاکہ پریزنٹیشن کا حصہ بن سکے اور اس طرح کی پریزینٹیشن انویسٹر کو دکھائ جائیں ۔ انہوں  نے کہا کہ ہر مائن کے لیے ایک الرٹ میسج کا سسٹم ہونا چاہیے ۔