نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

22

مظفر آباد،14دسمبر  (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔

وزیراعظم کی مظفر آباد آمد پر آزاد  کشمیر کے وزیراعظم چوہدری  انوارالحق  نے ہیلی پیڈ پران کا استقبال کیا۔ نگران  وزیراعظم یادگار شہدا ءگئے جہاں انہوں نے جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم  نےیادگار شہداء پر  جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے قربانیاں  دینے والے رہنماؤں  کی تصاویر دیکھیں۔ بعد ازاں وزیراعظم قانون ساز اسمبلی پہنچے جہاں انہیں آزاد کشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ وزیراعظم کایہ دورہ جموں وکشمیر کی حیثیت کے حوالےسے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے توثیق کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار  ہے۔