نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی ملاقات،حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بریفنگ

16

اسلام آباد،21دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری و بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران  نگران وفاقی وزیرفواد حسن فواد  نے وزیراعظم کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔