نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی سوزو میونسپل گورنمنٹ کے میئر مسٹر وو کنگ وین کے ساتھ ملاقات

8

سوزو، چین،13 دسمبر( اےپی پی): بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت میں نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سوزو میونسپل گورنمنٹ کے میئر مسٹر وو کنگ وین کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سوزو کے مابین تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز اور میئر وو کنگ وین نے دوطرفہ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے سلسلے میں اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے راستے تلاش کئے۔

سوزو کی قابل ذکر معاشی پروفائل ایک اہم خاصیت کی حامل ہے جو کہ ایک اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر شہر کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ نگران وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے باہمی طور پر مفید شراکت داری کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کیا جوکہ پاکستان اور سوزو دونوں کی ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔