اسلام آباد، 12دسمبر(اے پی پی): نگران وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی بیجنگ میں سینٹیکو کمپنی کے عہدیدار لیویوفی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران سینٹیکو کمپنی کے عہدیداران نے گوادر میں پیٹرو کیمیکل انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
گوہر اعجاز نے سینٹیکو کمپنی کو پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری و تحفظ کا یقین دلایا۔