وزیر اعلی محسن نقوی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

32

 

لاہور،11دسمبر  (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پیر کے روز یہاں لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعلی  نے تختی کی نقاب کشائی کی اور کرین کے ذریعے ہسپتال کی پرانی عمارت کی دیوار گرا کر تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔

لیڈی ولنگڈن ہسپتال 1930 میں قائم کیا گیا تھا۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت کو3 بار خطرناک قرار دیا گیا۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نو ہو گی اور230  بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا جائے گا۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نوکے منصوبے پرتقریبا 8 ارب روپے لاگت آئے گی۔ہسپتال کی نئی عمارت 2 لاکھ 50 ہزار سکوائر فٹ پرمحیط ہو گی۔ہسپتال کی نئی عمارت کا ڈیزائن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے تیار کیا ہے جبکہ ایف ڈبلیو او تعمیراتی کام سرانجام دے گا۔

 وزیر اعلی محسن نقوی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی از سرنوتعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سہولت چاہیں گے ہم ہسپتالوں کو دیں گے،ڈاکٹرز کو فکس کرنے کی بجائے اپنی کوتاہیاں سدھار رہے ہیں۔ جب تک ڈاکٹر حق حلال کمانا شروع نہیں کریں گے،جب تک ڈاکٹرز تنخواہ اتنی لیں گے جتنا وہ کام کر رہے ہیں،شعبہ صحت درست نہیں ہو سکتا۔یہ نہیں ہو سکتا ۔