پاک آئی ڈی موبائل ایپ ، نادرا کی فراہم کردہ جدید اور آن لائن سہولیات اب موبائل فون پر

16

اسلام آباد،11دسمبر(اے پی پی ): نادرا پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدید دور کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی پر بھی بنیاد کرتا ہے۔نادرا پاکستان کی جانب سے شناختی کارڈ، ب فارم، ایف آر سی، وراثت کا سرٹیفیکیٹ، مختار نامہ اور دیگر کاغذات کے اجرا کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والے دیگر اداروں کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

نادرا کی ڈیٹا بیس اور ڈیٹا سینٹر پاکستان کے مختلف اداروں کے کمپیوٹر نظام کے ساتھ منسلک ہے جیسا کہ ایف بی آر وغیرہ جس کی بدولت بہت تیزی سے کسی بھی شہری کی شناخت کو ممکن بنایا جاتا ہے۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے’پاک آئی ڈی’ کےنام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے، اب پاکستانی شہری اب گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے، شہری اب اپنی شناختی دستاویزات بشمول شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے نادرا دفاتر کا دورہ کیے بغیر درخواست دے سکتے ہیں، لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے اوقات سے گریز کریں گے۔نادرا پاک آئی ڈی ایپلیکشن سے پاکستان میں موجود پاکستانی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری دونوں مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس ایپلیکشن کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنے شناختی کارڈ کے فوری حصول کے لیے فارم کو پر کر کے اور برقی نظام کے تحت فیس جمع کروا کر شناختی کارڈ گھر پر منگوا سکتا ہے۔

سکسیشن سرٹیفکیٹ  کے اجرا کے لیے نادرا پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اجرا کیا ہے۔ نادرا کی معلومات کے مطابق اب سیکسیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا نادرا کے دفاتر بھی کر سکتے ہیں۔ یاد رہے سکسیشن سرٹیفیکیٹ اس سے قبل صرف عدالت سے جاری کیا جاتا تھا۔

نادرا کی جانب سے ایک اور اہم سہولت مختار نامہ کا اجرا ہے۔ نادرا کی معلومات کے مطابق اب نادرا پاکستان ڈیجیٹل مختار نامہ بھی جاری کرنے کے قابل ہے۔مختار نامہ ایک ایسی تحریر ہوتی ہے جس میں کوئی شخص اپنے اختیارات کو کسی دوسرے شخص کے نام کرتا ہے۔

جدید دور کے اعتبار سے نادرا پاکستان کی ایپلیکشن پاکستانی عوام کی سہولت کے لیے نادرا کی جانب سے ایک بہتریں قدم ہے۔جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایپلیکشن استعمال کرنے کے لیے نادرا کی ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے اور مبائل پر پلے سٹور یا ایپل سٹور پر سے ڈائونلوڈ کر کے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔