پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس  طغرل  کی خلیج عدن میں تعیناتی کر دی گئی

59

اسلام آباد ،01 دسمبر(اے پی پی ): مشرق وسطى کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس  طغرل  کی خلیج عدن میں تعیناتی کر دی گئی ہے خلیج عدن میں پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات  کیا۔

ترجمان پاک بحریہ مطابق  پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہےاور خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔