پشاور، 19 دسمبر(اے پی پی):پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے وال چاکنگ کو ختم کرنے کے لئے وال گرافٹی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
پھولوں کے شہر پشاور کی خوبصورتی کو مزید خوبصورت بنانے کے مشن میں شہر کے مختلف شاہراہوں کی دیواروں پر فن پارے بنانے کا عمل شروع ہو گیا ہے،خیبر پختونخوا کی تہذیب وثقافت اور قدیمی مقامات کو طلبہ و طالبات نے اپنے آرٹ کے ذریعے دیواروں کی زینت بنایا۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق فن پاروں میں بہترین انداز میں معاشرتی اور ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ نے اپنی مصوری کے ذریعے دیواروں کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کا پیغام بھی دیا،شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں طلبہ وطالبات کی کاوشیں خوش آئند ہیں۔











