لاہور، 5 دسمبر ( اے پی پی ): پنجاب کے 36 اضلاع کے ہیلتھ ایجوکیشن افسران کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا،نگران وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
ورکشاپ میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈائریکٹر ریاض احمد اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہیلتھ ایجوکیشن افسران شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی تربیت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پولیو کے قطروں کے بارے میں بعض لوگوں کی غلط فہمیاں پاکستان سے اس بیماری کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ہیلتھ ایجوکیشن افسران پولیو کے قطروں اور حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں لوگوں کی غلط فہمیاں دور کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی دن رات صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں،علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کے لئے محکمہ صحت کا عملہ وزیراعلیٰ کی ٹیم کے طور پر کام کرے، جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے۔