چوتھی گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری انٹرفیرنس انڈیکس رپورٹ 2023 جاری

61

 

 

اسلام آباد،08 دسمبر(اے پی پی ): چوتھی گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری انٹرفیس انڈیکس رپورٹ 2023،سوسائٹی فار الٹرنیٹیو میڈیا اینڈ ریسرچ نے جاری کر دی ہے ۔

گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری انٹرفیس انڈیکس رپورٹ   کے حوالے سے جمعہ کو یہاں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں نوجوانوں کو روایتی اور تمباکو کی نئی مصنوعات کے خطرات سے بچانے کے لیے تمباکو پر قابو پانے کے پائیدار اقدامات کو اپنانا اور ان پر عمل درآمد پر زور دیا گیا۔

گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری انٹرفیس نے اس سلسلے میں امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے فریم ورک کنونشن فار ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی ) کے آرٹیکلز کو نافذ کرنے اور رپورٹ میں شامل سفارشات پر  عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ گلوبل ٹوبیکو انڈسٹری انٹرفیس نے مزید کہا کہ وزارت صحت ، تمباکو کنٹرول سیل ، تمباکو کے استعمال کو محدود کرنے کے لئے امید  افزاء کام کر رہے ہیں ۔

سوسائٹی فار الٹرنیٹیو میڈیا اینڈ ریسرچ  پاکستان میں تمباکو کنٹرول کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہے۔